1

تم نے ہمارے 7 فوجی مارے… مگر یہ بھی سن لو اگر ایٹمی جنگ ہوئی تو… وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو انتباہ کر دیا

تم نے ہمارے 7 فوجی مارے… مگر یہ بھی سن لو اگر ایٹمی جنگ ہوئی تو… وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو انتباہ کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر فائز بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے. دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی پورے خطے کیلئے تباہ کن ہے. ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی صورتحال کا عالمی برادری کوبھی تدارک ہے. تفصیلات کے مطابق پیر کے دن وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر در اندازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے. گزشتہ رات بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 پاکستانی جوان شہید ہوئے ہیں. اشتعال انگیزی اور دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ٹکراؤ پورے خطے کیلئے تباہ کن ہے.

ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کو پاک فوج اس انداز میں جواب دے رہی ہے اور بھارتی فوجی بھی دوسری طرف سے اپنی لاشیں اٹھا کر لے جاتی ہے. بھارتی در اندازی کا بھر پور جواب دیا جا رہا ہے. ان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچل نہیں سکتا. مقبوضہ کشمیر میں نئی نسل آزادی کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے اورتحریک آزادی کشمیر نئے موڑ پر آگئی ہے. ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے. بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے. سی پیک کی کامیابی بھارت کی ناکامی ہے. بھارت پاکستان کی کامیابیوں سے جھیلس ہوتا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت ہے جو بھارت میں ہندوؤں کے علاوہ کسی کو نہیں مانتے. ان کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا اور ہر موڑ پر بھارت کو شکست کھانی پڑے گی. ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے. شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں