01

وزیراعظم نےغیرمتوقع طور پراستعفیٰ دےدیا

وزیراعظم نےغیرمتوقع طور پراستعفیٰ دےدیا

صوفیہ (پرائم نیوز) بلغاریہ کے وزیر اعظم نے صدارتی انتخابات میں اپنے نامزد امیدوار کی شکست پرعہدے سے استعفی دیدیا بلغاریہ کے وزیر اعظم بوائکو بوریسوف نے اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکمران جماعت اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔ اس لئے ان کا اس عہدے پر رہنے کا اب کوئی جواز نہیں،بوائکو بوریسوف کے حامی صدارتی امیدوار نے انتخابات میں 35 جبکہ ان کے مخالف روس نواز سابق ایئر فورس چیف نے 60 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرکے سیاسی اپ سیٹ کیا ہے۔مبصرین کے مطابق بلغارین وزیر اعظم کے استعفی سے سیاسی حالات مزید گھمبیر ہونے کا امکان ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں