1

جاپانی مصور کا دونوں ہاتھوں سے بیک وقت ایسا شاندار کارنامہ کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

جاپانی مصور کا دونوں ہاتھوں سے بیک وقت ایسا شاندار کارنامہ کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ٹوکیو (پرائم نیوز) دنیا میں بعض لوگ کچھ حیرت انگیز خدا دادا صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جن میں سے ایک جاپان کا ایسا مصور بھی ہے جو دونوں ہاتھوں سے بیک وقت تصاویر بنا سکتا ہےجسے دیکھ کر لوگ خود حیرت کی تصویر بن جاتے ہیں.ایسے لوگ ڈیکسٹرس کہلاتے ہیں جو بیک وقت دونوں ہاتھوں سے تحریر لکھنے یا تصویر بنانے کا کام کر سکتے ہیں. پوری دنیا کی آبادی کے صرف ایک فیصد افراد ہی اس صلاحیت پر قادر ہوتے ہیں اور انہیں بہت ذہین تصور کیاجاتا ہے. کہتے ہیں کہ شہرہ آفاق مونا لیزا پورٹریٹ بنانے والا لیونارڈ ڈاونسی بھی اس پر مہارت رکھتا تھا جو خود ایک فطین مؤجد بھی تھا. اس کے علاوہ ایک اور مصور گور کیرین بھی اپنے ہاتھوں سے تصاویر بنانے کے ماہر تھے اور وہ اپنے پاؤں سے پینٹنگ کرتے تھے. جاپانی مصور ٹورو بھی ایک پروفیشنل مصور ہیں اور کئی موضوعات اور طرز پر تصاویر بناتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں