123

جس گھڑی کا انتظارتھا وہ آگئی، صنم جنگ خوشی سے جھوم اٹھیں

جس گھڑی کا انتظارتھا وہ آگئی، صنم جنگ خوشی سے جھوم اٹھیں

(پرائم نیوز) پاکستنی اداکارہ اور ہم ٹی وی کے مارننگ شو “جاگو پاکستان جاگو” کی میزبان صنم جنگ کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے. صنم جنگ نے اپنے امید سے ہونے کا اعلان مارننگ شو میں بھی کیا تھا جہاں ان کی گود بھرائی کی رسم بھی ہوئی تھی.

صنم جنگ نے زونگ کے ایک اشتہار میں کام کر کے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد 2008 میں انہوں نے پلے ٹی وی پر بھی کام کیا اور ان کو 2010 میں آگ ٹی وی سے وی جے کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے قبول کی تھی صنم نے اپنے کیرئیر میں بہت سے ڈراموں میں کام کیا جن میں سے “دل مضطر” محبت صبح کا ستارہ، میرے ہم دم میرے دوست اور الوداع شامل ہیں.

ان کو ڈراموں کے علاوہ 1 فلم کے لیے بھے آفر آئی تھی لیکن انہوں نے فلم میں جانے سے انکار کر دیا تھا.تاہم صنم کی شادی اسی سال کے شروع میں سید عبدالقسام سے ہوئی تھی اور ان کا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سی کوئی تعلق نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں