6

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے سرفراز نے دبنگ اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے سرفراز نے دبنگ اعلان کردیا

کرائسٹ چرچ ( پرائم نیوز) پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمدکا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز کا آغاز جیت سے کریں گے.

ان کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم کو ہرانے کے لیے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا.پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا ان کا مذید کہنا تھا کہ کیویز کو ان ہی کی سر زمین پر ہرانا کسی چیلنج سے کم تہ نہیں ہے لیکن ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتر کر مقابلہ کریں گے اور ان کو ٹف ٹائم اور ٹارگٹ دیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں