1

بے نظیر بھٹو قتل کیس کے آخری مرحلے کی تکمیل، سابق صدر کونوٹس روانہ کر دیے گئے

بے نظیر بھٹو قتل کیس کے آخری مرحلے کی تکمیل، سابق صدر کونوٹس روانہ کر دیے گئے

راولپنڈی ( پرائم نیوز) بے نظیر قتل کیس کی سماعت آخری مرحلے تک پہنچ گئی ہے.پرویز مشرف سمیت 8 ملزمان کو نوٹس جاری کئے گئے اور 9 سال بعد مقدمے کا فیصلہ قریبی مرحلے تک پہنچ گیا. رپورٹ کے مطابق بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت آخری مرحلے تک پہنچ گئی ہے بروز پیر راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی. عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف سمیت دوسرے ملزمان کو نوٹسز جاری کر دئیے.

عدالت نے ملزمان کو 21 نومبر کو عدالت آکر بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دے دیا ہے. اس مقدمے میں تمام سرکاری گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے جا چکے ہیں.اقوام متحدہ کے سکاٹ لینڈ یارڈ کی انکوائری رپورٹ کو بھی ثبوت کے طور پر عدالتی کاروائی کا حصہ بنایا گیا ہے.پوسٹ مارٹم رپورٹ سابق سیکریٹری داخلہ کمال شاہ کا بیان بھی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے.کمال شاہ کے مطابق بے نظیر کی جان کو خطرہ تھا.اس کے لیے بی نظیر نے سابق وزیر اعظم حکومت سے سیکیورٹی کے لیے درخوست بھئ دی تھی لیکن اس وقت حکومت نے انہیں سیکیورٹی نہیں دی تھی.حکومت نے بے نظیر کو سیکیورٹی دینے سے روک دیا تھا.سابق وزیر اعظم شوہدری شجاعت اور شوکت عزیز کو تو سیکیورٹی دی تھی لیکن بے نظیر بھٹو کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں