1

واپسی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا،آمد سے پہلے ہی دھماکہ کن اقدام کی تیاریاں عروج پر،کھلبلی مچ گئی

واپسی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا،آمد سے پہلے ہی دھماکہ کن اقدام کی تیاریاں عروج پر،کھلبلی مچ گئی

لاہور (پرائم نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے.4 دسمبر کو وہ کراچی پہنچ جائیں گےجبکہ استقبال کے لئے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں.زرائع کے مطابق عوامی تحریک کی انتظامیہ نے ان کے واپس وطن آنے کی تصدیق کر دی ہے.طاہر القادری 4 دسمبر کو کراچی پہنچیں گے وہاں وہ 2 دن قیام پزیر ہونے کے بعد لاہور پہنچ جائیں گے.اور وہاں پر طے شدہ قصاص کو فیصلہ کن بنانے کی حکمت عملی تیار کرے گی.یاد رہے طاہر القادری 15 ستمبر کو لندن کیلیے روانہ ہوئے تھے جہاں سے یورپی یونین کو سانحہ ماڈل ٹاوّن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ثبوت پہنچانے تھے.جبکہ رپورٹ کے مطابق قائد عوامی تحریک نے اپنی پارٹی کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہےکہ اب تحریک قصاص اگلے مرحلے میں داخل ہوگی جس میں سانحہ ماڈل ٹاوّن کے قصور واروں کو ہر صورت سزا دلائی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں