1

پانامہ لیکس معاملہ… لندن میں کیا ہو رہا ہے؟ تحریک انصاف کا نیا اقدام بھی سامنے آگیا

پانامہ لیکس معاملہ… لندن میں کیا ہو رہا ہے؟ تحریک انصاف کا نیا اقدام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی نے شریف خاندان کی کمپنیوں اور بیرون ملک جائیداد کے مزید شواہد اکٹھے کرنے کی غرض سے پارٹی کی لندن قیادت کو متحرک کردیا جبکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کی بیرون ملک جائیداد سے متعلق بیانات میں تضاد ہے. ہم پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ میں اپنا موقف درست ثابت کریں گے. پیر کے دن بنی گالہ میں سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عمران اسماعیل، اسد عمر، شیریں مزاری، نعیم الحق اور جہانگیر ترین سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے بھی شرکت کی. اجلاس میں پارٹی کی طرف سے پیرکو عدالت عطمیٰ میں شریف خاندان کے خلاف جمع کرائی گئی کرپشن کی دستاویزات پر چیئرمین عمران خان کو بریفنگ دی گئی اور آج سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت قانونی ماہرین سے کمپنیوں اور بیرون ملک جائیداد سے متعلق مزید شواہد جمع کرنے کیلئے پارٹی کی لندن قیادت کو متحرک کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے. ان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان ولٹ مار اور کرپشن کو چھپانے کیلئے حربے استعمال کر رہی ہے. پانامہ لیکس پر وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے بیانات میں تضاد موجود ہے جو جھوٹ کا بڑا ثبوت ہے. عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن لوٹ مار سے بیرون ملک جائیداد بنانے پر شریف خاندان کے حربوں کو ناکام بنا کر سپریم کورٹ میں اس لوٹی ہوئی حکومت کے بارے میں اپناموقف درست ثابت کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں