web

پاک فوج کی دشمن پر جوابی کاروائی.. 7 فوجیوں کی شہادت کے بدلے کتنے فوجی جہنم واصل کر دیے؟ بھارت سوگ میں ڈوب گیا

پاک فوج کی دشمن پر جوابی کاروائی.. 7 فوجیوں کی شہادت کے بدلے کتنے فوجی جہنم واصل کر دیے؟ بھارت سوگ میں ڈوب گیا

راولپنڈی ( پرائم نیوز) ایل او سی پر بھارتی فوج کی بھمبرسیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجےمیں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوئے تھے. آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج کی طرف سے جوابی کاروائی میں بھارت کی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا گیا. ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کاروائی میں متعدد بھارتی ہلاک ہوئے ہیں. جبکہ کئی مقامی لوگ بھی جان بچانےکیلئے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرنےپر مجبور ہو گئے ہیں.

خیال رہے کہ پچھلے دو ماہ سے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں شدت آ گئی ہے جسکے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ مویشیوں اور املاک کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے. پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں 18 ستمبر کو ہونے والے اڑی حملے کے بعد کشیدگی پائی گئی ہے اور ہندوستان کی طرف سے کئی بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں