10

ملتان اسکول میں دہشت گردحملے کی اطلاع، پریشان حال مائیں سکول پہنچ گئیں، پھر وہ ہوا جس کا کسی نے سوچا بھی نہ تھا

ملتان اسکول میں دہشت گردحملے کی اطلاع، پریشان حال مائیں سکول پہنچ گئیں، پھر وہ ہوا جس کا کسی نے سوچا بھی نہ تھا

ملتان (پرائم نیوز) بوسن روڈ پر اسکول میں دہشت گرد حملے کی صورت میں پولیس کی مشقوں سے والدین پریشان ہو گئے اور کئی مائیں روتی ہوئی اسکول پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں بوسن روڈ پر واقع اسکول میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشق کی جا رہی تھی کہ موقع پر موجود لوگ پولیس کی بھاری نفری، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو دیکھ کر پریشان ہو گئے اور بچوں کے والدین کو فون کر کے اسکول میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع دے دی جس پر کئی والدین اپنے بچوں کے لئے پریشان ہو گئے اور کئی مائیں روتی ہوئی اسکول پہنچ گئیں۔ اسکول پہنچنے پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ اسکول میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ مشقیں ہو رہی ہیں لیکن مائیں جب تک اپنے بچوں سے نہیں ملیں انہیں چین اور قرار نہیں ملا۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ کو پہلے سے مشقوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا تھا اور ان مشقوں کا مقصد دہشت گردی کی صورت حال میں پولیس کی کارکردگی کو جانچنا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشق کے دوران جوانوں کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے اس طرح کی صورت حال خود سے پیدا کی جاتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں