1

ہاشم آملا کے خلاف نسلی منافرت کرنا بہت مہنگا پڑ گیا، سخت سزا سنا دی گئی

ہاشم آملا کے خلاف نسلی منافرت کرنا بہت مہنگا پڑ گیا، سخت سزا سنا دی گئی

ہوبارٹ (پرائم نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا کے خلاف نسلی منافرت کا مظاہرہ کرنے والے تماشائی پر تین سال کیلئے پابندی لگا دی ہے.

وہ اس عرصے کے دوران آسٹریلیا میں کسی بھی میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ انہیں اپنی اس حرکت پر عدالتی کاروائی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا. ہوبارٹ میں جاری ٹیسٹ کے دوران مذکورہ تماشائی نے آملا کے خلاف ایک پیغام لکھ کر جالیوں پر لگایا تھا.

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق نسلی حوالے سے کوئی بھی چیز قابل قبول نہیں ہے. دوسری جانب کرکٹ جنوبی افریقہ نے اپنے بیان میں اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ان کی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران نسلی منافرت کا مظاہرہ کیا گیا ہو، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں