1

جو کام کوئی نہ کر سکا وہ مصباح الحق کی اہلیہ نے کر دکھایا

جو کام کوئی نہ کر سکا وہ مصباح الحق کی اہلیہ نے کر دکھایا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) آج کے دور کی مصروف زندگی میں لوگوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھنا یا دوسرے معنوں میں سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنا کسی بھی معروف شخصیت کیلئے خاصا دشوار ہوتا ہے اور عموماً اس کام کیلئے ایک ترجمان کی ضرورت ہے تاہم اگر کسی کی اہلیہ یہ ذمہ داری سنبھال لے تو سونے پہ سہاگہ ہو جاتا ہے. دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ عطمیٰ ترجمان کی ذمہ داری بخوبی نبھا رہی ہیں، انہوں نےکرائس چرچ میں آنے والے زلزلے اور ٹیم کی روانگی کے ساتھ ساتھ تمام صورتحال سے بھی شائقین کو باخبر رکھا اور ٹیم مینجر کی نسبت زیادہ متحرک نظر آئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں