11

’’بارڈر میدان جنگ کی صورت اختیار کر گیا‘‘ بھارتی فوج کی شرانگیز کاروائی، پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے

’’بارڈر میدان جنگ کی صورت اختیار کر گیا‘‘ بھارتی فوج کی شرانگیز کاروائی، پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے

اسلام‌ آباد (پرائم نیوز) بھارت دہشت گردی سے باز نہ آیا. بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس میں پاک فوج کے 7 نوجوان شہید ہو گئے. تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول بھمبر سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پاکستان فوج کے 7 نوجوان شہید ہو گئے. آئی ایس پی آر نے7جوان شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے، پاک فوج نے فوری کاروائی کرتے ہوئے توپوں کا رخ بھارت کی طرف کر دیا جس پر بھارت کے کئی مورچے تباہ اور کئی فوجی مارے گئے جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے. جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں.

خیال رہے کہ اس سے پہلے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی تھی، مدار پور بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے تیس سالہ شہری محمد اختر شہید ہوئے جس کی تصدیق ایس پی آر نے کی تھی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے تیس سالہ محمد اختر پونچھ دریا سے ایک اکٹھی کر رہا تھا جس کو بھارتی فوج نے نشانہ بنایا اور بھارتی فورسز کی فائرنگ کا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو کر رہ گئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں