1

منگل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

منگل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

کراچی ( پرائم نیوز) سندھ حکومت نے 15 نومبر کو شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پرصوبے بھر میں تعطیل کا ںوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے. حکومت سندھ نے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 273ویں عرس کے موقع پر 15 نومبر کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے. صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 15 نومبر کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درسگاہیں بند رہیں گی.خیال رہے کہ سندھ بھر میں ہر سال 14 صفر کو حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے.

واضح رہے کہ اس سے پہلے شاہ نورانی کے دربار پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 52 سےزائد افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئےہیں. خود کش بم دھماکے کے بعد حکومت پاکستان نے ملک بھر میں تمام مزاروں پرسکیورٹی سخت کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں