1

پیپلز پارٹی سوگ میں ڈوب گئی.. مرکزی رہنما کا انتقال ہو گیا

پیپلز پارٹی سوگ میں ڈوب گئی.. مرکزی رہنما کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کل رات انتقال کر گئے. تفصیلات کے مطابق ان کو دل کے عارضے کی تکلیف تھی اور کل 2 دن انہیں حالت بگڑنے پر تشویشناک حالت میں لاہور میں‌ ڈیفنس ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا. ایک نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر بدر کو دل کے عارضے کی تکلیف زیادہ ہو گئی جس پر ان کو لاہور میں ڈیفنس ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے. مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے جہانگیز بدر عوام میں بے حد مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ ادبی ذوق بھی رکھتے تھے.

خیال رہے کہ گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی طبیعت زیادہ ناساز ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ان کو کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں منقتل کر دیا گیا. ایک نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی جس کے بعد سعید الزماں صدیقی کو ایک نجی ہسپتال میں داخل کروا دیا. خیال رہے کہ عشرت العباد کی جگہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو گورنر منتخب کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں