1

ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت پر خطرات میں اضافہ… اچانک بڑا کام ہو گیا

ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت پر خطرات میں اضافہ… اچانک بڑا کام ہو گیا

دبئی ( پرائم نیوز) ورلڈ کپ میں پاکستان کی براہ راست شرکت پر خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے، عالمی ون ڈے رینکنگ میں ٹیم کی آٹھویں پوزیشن بھی داؤ پر لگ گئی. زمبابوے میں پیر سے شروع ہونے والی ٹرائنگولر سیریز ویسٹ انڈیز کو آگے نکلنے کا موقع فراہم کرے گی، فائنل میں شکاست کھانے کی صورت میں بھی کیریبیئنز کے مقاصد پورے ہو جائیں گے، آسٹریلیا کی حکمرانی برقرار ہے، صرف 2 پوائنٹس کے فرق سے پروٹیز دوسری پوزیشن پر ہیں.

تفصیلات کے مطابق اگلے برس 30 ستمبر کی حتمی تاریخ کو میزبان انگلینڈ اور عالمی رینکنگ کی نمایاں 7 ٹیمیں ورلڈ کپ 2018 میں براہ راست جگہ بنا لیں گی، اختتامی نمبرز پر رہنے والی 4 ٹیموں کو ورلڈ لیگ سے آگے آنے والی دیگر 6 کوالیفائرز کے ساتھ میچز کھیلنا پڑیں گے، ٹاپ پر رہنے والی 2 سائیڈز کو میگا ایونٹ میں شرکت کا موقع ملے گا، پاکستان نے یو اے ای میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرتے ہوئے 89 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا، مگر اب رینکنگ میں ایک درجے بہتری کی خوشی زیادہ دیر تک برقرار نہ رہنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے. کیریبیئنز کی میزبان زمبابوے اور سری لنکا کے ساتھ ٹارئنگولر سیریز کا 14 سے 27 نومبر تک شیڈول ہے، ویسٹ انڈیز ٹیم چاروں لیگ میچز میں سرخرو ہوئی تو پوائنٹس 88 سے بڑھ کر 92 ہو جائیں گے، فائنل میں خود سے بہتر رینکنگ میں چھٹی پوزیشن کے حامل سری لنکا کو زیر کرلیا تو مزید 2 پوائنٹس ہاتھ لگیں گے، اگر کیریبیئنز دونو‌ں ٹیموں سے ایک ایک لیگ میچ ہار جائیں تو خسارہ برداشت کرتے ہوئے 87 تک محدود رہیں گے، اس صورتحال میں فائنل جیت کر بھی پاکستان کو پچھاڑنے کا موقع نہیں ملے گا، پوائنٹس تو برابر 89 ہو جائیں گے لیکن اعشاریہ فرق گرین شرٹس آٹھویں پوزیشن پر ہی رہیں گے، فائنل کم رینکنگ کے حامل زمبابوے سے ہوا تو کیریبیئنز کو ایک بھی پوائنٹ نہیں ملے گا. نئی رینکنگ میں آسٹریلیا (118) بدستور درفہرست اور صرف 2 پوائنٹس کے فرق سے پروٹیز دوسری پوزیشن پر ہیں، ٹاپ 10 میں بالترتیب نیوزی لینڈ (112)، بھارت (111)، انگلینڈ (107)، سری لنکا ( 101)، بنگلہ دیش (95)، پاکستان (89)، ویسٹ انڈیز (88) اور افغانستان (52) شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں