01

’’درگاہ شاہ نورانی سانحہ ‘‘ وزیر اعظم نواز شریف نے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا

’’درگاہ شاہ نورانی سانحہ ‘‘ وزیر اعظم نواز شریف نے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پرائم نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے امداد کا اعلان کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے درگاہ نورانی خودکش حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 5 لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کیلئے فی کس 2 لاکھ اور معمولی زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ان کے مشیر مصدق ملک اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے سول اسپتال کراچی میں زخمیوں کی عیادت کی.

اس موقع پر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حب سانحے کے دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کر کے رہیں گے جبکہ ملک سے انتہا پسندی ختم کرنا ہمارا فرض ہے.

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں سالانہ میلہ جاری تھا کہ اس دوران مزار کے احاطے میں دھمال کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں