1

’’سردیاں آ گئی ہیں‘‘ مونگ پھلی کا زیادہ استعمال آپکو کن خطرنا ک امراض میں مبتلا کر سکتا ہے؟ طبی ماہرین نے انتباہ کر دیا

’’سردیاں آ گئی ہیں‘‘ مونگ پھلی کا زیادہ استعمال آپکو کن خطرنا ک امراض میں مبتلا کر سکتا ہے؟ طبی ماہرین نے انتباہ کر دیا

کراچی (پرائم نیوز) مونگ پھلی ایک نہایت فائدہ مند خشک میوہ ہے جو انسانی جسم پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے لیکن یہ بات بھی جاننا ضروری ہے کہ یہ ہر حالت اور ہر شخص کیلئے موزوں نہیں، کچھ جسمانی حالتوں میں اس کا استعمال آپ کو نقصان پہنچانے کی وجہ بھی بن سکتا ہے.

جسم میں خارش ہونے کی صورت میں مونگ پھلی کا استعال نہ کریں اس سے خارش کے مرض میں اضافہ ہو سکتا ہے.

حاملہ خواتین کیلئے انتباہ ہے کہ وہ مونگ پھلی کا استعال نہ کریں اگر انہیں یہ میوہ پسند ہے اور اسے کھانا چاہتی ہیں تو پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں اسی طرح کھانسی کی صورت میں مونگ پھلی کا استعمال باکل ترک کر دیں کیونکہ یہ ایک تیلی سے بھرپورمیوہ ہے جو کھانسی میں اضافہ کرنے کی وجہ بن سکتا ہے.

معدے اور یرقان کے مریض بھی مونگ پھلی کے زیادہ استعمال سے گریز کریں تاہم کم کھانے سے انہیں کوئی خاص نقصان نہیں ہو گا، معدے میں تیزابیت کے مریضوں کو بھی مونگ پھلی کے استعمال سے روکا جاتا ہے کیونکہ خشک میوہ جات گرم تاثیر کے مالک ہوتے ہیں اس لیے مونگ پھلی بھی تیزابیت یا معدے میں گرمی کے مرض میں اضافے کا سبب بنتی ہے تاہم صحت مند معدے کیلئے نقصان دہ نہیں.

سانس کے مرض میں مبتلا یا دمہ کے مریضوں کو بھی مونگ پھلی کا استعمال فائدہ پہنچانے کی بجائے نقصان میں مبتلا کر سکتا ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں