1

اداکارہ میرا نے والدہ پر شرمناک الزام لگا کر گھر سے نکال دیا

اداکارہ میرا نے والدہ پر شرمناک الزام لگا کر گھر سے نکال دیا

لاہور (پرائم نیوز) فلم سٹار میرا نے اپنی والدہ پر سونے کے سیٹ کی چوری کا الزام لگا کر گھر سے نکال دیا اور 2 دن بعد صلح کر لی. تفصیلات کے مطابق فلم سٹار میرا نے دو دن پہلے اپنی والدہ پر گھر سے سونے کے سیٹ کی چوری کرنے کا الزام لگا کر ان کو گھر سے نکال دیا جس کے بعد انکی والدہ شفقت بیگم دودن جوہر ٹاؤن میں کسی اور گھر رہی مگر معاملہ میڈیا میں آنے کے بعد اتوار کے دن ان سے صلح کر لی اور اب میرا کہتی ہے کہ میں نے والدہ پر سونے کا سیٹ چوری کرنے کا کوئی الزام نہیں لگایا. خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی والدہ شفقت بیگم پر چوری کا الزام لگا کر ان کو گھر سے نکال چکی ہیں اور دونوں کے درمیان اکثر لڑائی ہوتی رہتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں