1

’’پاکستانی قوم کو مبارکباد‘‘ بھارت سمیت تمام دشمنوں کی کوششیں رائیگاں… پاکستان اپنی منزل مقصود تک پہنچ گیا

’’پاکستانی قوم کو مبارکباد‘‘ بھارت سمیت تمام دشمنوں کی کوششیں رائیگاں… پاکستان اپنی منزل مقصود تک پہنچ گیا

گوادر (پرائم نیوز) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک خطے کے ملکوں میں خوشحالی لائی جائے گی، سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں.وزیر اعظم نواز شریف نے سی پیک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ آج کا دن نئے دور کا آغاز ہو گا، گوادر اقتصادی حب بنے جا رہا ہے. سی پیک منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے. وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا. سی پیک ایک خطہ ایک سڑک ڈویژن کا عکاس ہے، سی پیک خطے کے ممالک میں خوشحالی لائے گا، سی پیک سے 2 ممالک کو نہیں، پورے خطے کو فائدہ ہو گا.

ان کا مزید کہنا ہے کہ گوادر تجارتی جہاز روانگی اہم سنگ میل ہے، اقتصادی راہداری سے خطے میں امن و سلامتی آئے گی.وزیراعظم نے آرمی چیف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر جنرل راحیل شریف کا شکر گزار ہوں، گوادر مکمل منصوبہ بندی کے تحت آباد کیا جا رہا ہے. وزیراعظم نے ایف ڈبلیو او کے 40 شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں ایف ڈبلیو او کا کردار اہم ہے، ایف ڈبلیواو نے مشکل راستوں پر بہترین سڑکیں تعمیر کیں.

ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں شاہراہوں کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے، سی پیک روٹ کو جلد سندھ سے منسلک کیا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ کسی ایک صوبے کیلئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے ہے.خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے شاہ نورانی دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ہمارے عزائم کمزرو نہیں کر سکتی، دہشتگردی کا خاتمہ ایجنڈے میں سرفہرست ہے، سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں