1

میری شکست کا ذمہ دار کون ہے؟ ہیلری کلنٹن نے آخرکار چپ توڑ دی

میری شکست کا ذمہ دار کون ہے؟ ہیلری کلنٹن نے آخرکار چپ توڑ دی

واشنگٹن (پرائم نیوز) امریکی انتخابات میں شکست کھانے والی ہیلری کلنٹن نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کی مداخلت کو اپنی شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ڈیمو کریٹک کی شکست خوردہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنی جماعت کے عطیہ دہند گان سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات سے صرف دو ہفتے پہلے جیمز کومی کی طرف سے ان کے بطور وزیر خارجہ ای میل کے استعمال سے متعلق تحقیقات کھولنے کے اعلان نے ان کی مہم کو متاثر کیا. 28 اکتوبر کو جیمز کومی نے کانگریس کو خط لکھ کر مطلع کیا تھا کہ وہ کلنٹن کی ای میلز کے بارے میں اس تفتیش کا ازسر آغاز کر رہے ہیں جو جولائی میں ختم کر دی گئی تھی. اس کے بعد انتخابات سے صرف دو دن پہلے انھوں نے ایک اور خط میں کہا کہ وہ اپنی ابتدائی جائزے پر قائم ہیں کہ کلنٹن کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کی جائے گی. کلنٹن نے عطیہ دہندگان کو مزید کہا کہ انتخابات میں ناکامی کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن تجزیہ یہ ہے کہ کومی کے خط نے بے بنیاد شکوک اٹھائے گئے تھے. ہیلری کا کہنا ہے کہ اس خط نے ہمارے مہم کو نقصان پہنچایا اور اس کے بعد ہمیں سخت جدوجہد کرنا پڑی. امیرکی میڈیا کے مطابق ہیلری کلنٹن نے یہ بھی کہا ہے کہ کومی کے دوسرے خط نے ٹرمپ کی حامیوں کو مزید توانائی دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں