1

زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، قومی کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں افرا تفری

زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، قومی کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں افرا تفری

(پرائم نیوز) نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں. نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں. زلزلے کی شدت 2-6 ریکارڈ کی گئی ہے. زلزلے کے جھٹکے قومی کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں بھی محسوس کئے گئے. پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل سے باہر آ‌گئے. قومی کرکٹ ٹیم کو آج نیلس سے کرائسٹ چرچ روانہ ہونا ہے. کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز جمعرات سے ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں