1

مجھے لاہور بہت پسند ہے.. پاکستان کب آرہی ہوں ؟ بھارت کی معروف ادکارہ ’’رانی مکھڑ جی‘‘ نے اعلان کردیا

مجھے لاہور بہت پسند ہے.. پاکستان کب آرہی ہوں ؟ بھارت کی معروف ادکارہ ’’رانی مکھڑ جی‘‘ نے اعلان کردیا

دبئی (پرائم نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میرے لاتعداد فینز ہیں، لاہور دیکھنے کو بہت دل کرتا ہے، جب بھی مجھے کوئی موقع ملا میں پاکستان جاؤں گی. ایک غیر ملکی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میرے بہت چاہنے والے ہیں اور ماضی میں میری فلمیں جتنی پاکستان میں ہٹ ہوئیں اتنی کہیں اور نہیں ہوئیں. ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور جانے کو بہت دل کر رہا ہے جیسے بھی حالات سازگار ہوئے اور موقع ملا لاہور ضرور جاؤں گی، مجھے لاہور ہر طرح سے بہت پسند ہے خاص کر یہاں کے کھانوں کا تو جواب ہی نہیں. ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہر لحاظ سے عالمی معیار کے مطابق ہوتی ہیں اور اب تو ایکشن سے بھر پور فلمیں بھی آ رہی ہیں جو ہالی ووڈ کا مقابلہ کر رہی ہیں. ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور نوجوان سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی بھاگ ڈور سنبھالی ہے تب سے بہتری کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کو وسائل کی کمی ہے اگر وسائل کی کمی پوری کر دی جائے تو ہم بالی ووڈ کا مقابلہ کر سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں