1

میچ فکسنگ کا الزام عائد… معروف ترین کھلاڑی کو معطل کر دیا گیا

میچ فکسنگ کا الزام عائد… معروف ترین کھلاڑی کو معطل کر دیا گیا

کیپ ٹاؤن (پرائم نیوز) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے سابق بلے باز الویروپیٹرسن کو میچ فکسنگ کے الزام پر تفتیش کے بعد کرکٹ سے معطل کر دیا ہے. 35 سالہ پیٹرسن کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں جنونی افریقہ کے اینٹی کرپشن قواعد کی خلاف ورزی پر کرکٹ کی سرگرمیوں سے عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ہے. پیٹرسن پر کئی الزام عائد ہیں تاہم ڈومیسٹک ٹی توئنٹی ٹورنامنٹ ریم سلیم 205 کے میچوں میں فکسنگ میں ملوث ہونے پر انہیں سزا دی گئی ہے تاہم پیٹرسن نے الزامات کی تردید کی.

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے اس سال کے آغاز میں غلام بودی، جین سیمز، پومیلیا میٹشیکوے سمیت کئی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر طویل پابندی کی سزا سنا دی تھی. جنوبی افریقہ نے پچھلے سیزن میں انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم لینکاشائر کی نمائندگی کی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ انھیں 2017 میں ذاتی وجوہات کی وجہ سے وطن واپس آنا پڑے گا. پیٹرسن نے 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد مقامی کھلاڑی کی حیثیت سے لینکا شائر کی نمائندگی کی جبکہ اس سے پہلے گلیمورگن، ایسیکس اوسمرسیٹ کی طرف سے بھی کھیلتے رہے ہیں. الویروپیٹرسن نے 2010 سے 2015 تک 36 ٹیسٹ، 21 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی. انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8 نصف سینچریوں اور 5 مکمل سینچریوں کی مدد سے 2093، ون ڈے کرکٹ میں 504 اور ٹی ٹوئنٹی میں صرف 1 رنز بنائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں