1

’’یا اللہ رحم‘‘ پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

’’یا اللہ رحم‘‘ پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

سوات (پرائم نیوز) سوات اور گردونواح میں 5-3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی. محکمہ موسمیات کے مطابق سوات اور گردونواح میں اتوار کی صبح 9 بج کر 36 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے. زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 2 کلومیٹر شمال کی طرف تھا. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ک زلزلے کی شدت 5-3 اور زمین میں اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی. زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں