1

’’پاکستان سوگ میں ڈوب گیا ‘‘ بہت بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہو گئیں… مفصل رپورٹ منظر عام پر

’’پاکستان سوگ میں ڈوب گیا ‘‘ بہت بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہو گئیں… مفصل رپورٹ منظر عام پر

اسلام آباد ( پرائم نیوز) حب کے قریب درگاہ شاہ نورانی میں خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے، جب کے حکام کی طرف سے ہلاکتوں میں مزید خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے. خودکش دھماکے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دھماکے میں سے 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں. درگاہ شاہ نورانی میں ہفتے کے دن شام کے اوقات میں دھمال کا آغاز ہوتا ہے جس میں سینکڑوں افراد شرکت کرتے ہیں.

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت درگاہ کا احاطہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا، جہاں دور دور سے لوگ حاضری دینے کیلئے آئے ہوئے تھے. دھماکا اس جگہ ہوا جہاں دھمال اور رقص ہو رہا تھا. عقیدت مندوں کی بڑی تعداد یہاں سالانہ حاضری کیلئے موجود رہتی ہے. ڈسٹرکٹ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے.

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں. ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے. یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ شاہ نورانی کا مزار شہر سے 100 کلو میٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے اور مزار جانے کا راستہ انتہائی دشوار اور خراب ہے، حب کے قریب میں کوئی امدادی مرکز بھی موجود نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں