1

شاہ نورانی مزار پر دھماکا کیسے ہوا؟ کیا پہلے اطلاع موصول ہوئی تھی؟ ابتدائی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

شاہ نورانی مزار پر دھماکا کیسے ہوا؟ کیا پہلے اطلاع موصول ہوئی تھی؟ ابتدائی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

حب (پرائم نیوز) درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے. رپورٹ کے مطابق دھماکا خود کش تھا. بلوچستان کے علاقے شاہ نورانی کے مزار پر خود کش دھماکہ برقعہ پوش حملہ آور نے کیا. بارودی مواد کے ساتھ بیرنگ کا استعال کیا گیا اور نو سے بارہ کلو بارودی مواد استعمال ہوا. ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے ایک ہفتہ پہلے 5 نومبر کو خود کش حملہ آوروں کے داخلے کا الرٹ جاری کیا تھا اور حملہ آوروں کی تعداد 2 بتائی گئی تھی. حساس اداروں کی طرف سے کہا گیا تھا کہ حملہ آور عوامی مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں. محکمہ داخلہ بلوچستان کی اطلاع کے باوجود سیکیورٹی انتظامات نہیں کئے گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں