1

یہ ناقابل معافی جرم ہے اسے برداشت ہرگز نہیں کیا جائے گا،آصف علی زرداری کا اہم بیان

یہ ناقابل معافی جرم ہے اسے برداشت ہرگز نہیں کیا جائے گا،آصف علی زرداری کا اہم بیان

اسلام آباد (پرائم نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ ناقابل معافی اور نا قابل برداشت واقعہ ہے.

رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان وحشی درندوں نے معصوم انسانوں ،بچوں اور خواتین کا قتل کر کے ناقابل معافی جرم کیا ہے.ایسے درندوں ،منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو عبرت کا نشاں بنایا جائے.سابق صدر نے حکومت سندھ.پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سانحے کےمتاثرین کی ہر طرح سے مدد کریں.ان کا کہنا تھا کہ ان دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز قانون کے مطابق کاروائی کا مطالبہ پیش کیا ہے.انہوں نے شہداءکے اعلٰی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں