0

انتہائی افسوسناک خبر ،رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں ہلاکتیں

انتہائی افسوسناک خبر ،رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں ہلاکتیں

رائے ونڈ (پرائم نیوز) رائے ونڈ تبلیغی جماعت میں دل کی دھڑکن بند ہونے سے 4 افراد جاں بحق ہوگیے..پتا چلا ہے کہ رائے ونڈ تبلیغی جماعت میں 3 دن سے جماعتوں کے ساتھ مختلف اضلاع سے آنے والے شرکاء پنڈال میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک محمد فاروق اور سہیل امام جن کا تعلق کراچی سے تھا اورندیم اقبال حاصل پور جبکہ محمد اقبال سانگلہ سے تھے ان کا اچانک دل کی دھڑکن بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ان کو فوری طور پرقریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی اور ان کے ورثاء کو بھی خبر پہنچادی گئی اور اب ان کو واپس بھیجنے کا انتظام کیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں