02

موسم سرما کی بارش کا آغاز،محکمہ موسمیات نے آئندہ کیلیے بڑی پیشن گوئی کردی

موسم سرما کی بارش کا آغاز،محکمہ موسمیات نے آئندہ کیلیے بڑی پیشن گوئی کردی

لاہور ( پرائم نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوگئی اور اس سے خنکی میں اضافہ بھی ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیش گوئی کر دی گئی ہے.رپورٹ کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد موسم سرما کی پہلی بارش کا آغاز ہوا جس کے بعد موسم بہت خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا.

ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ بارش ہونے کے بعد سموگ سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے علاوہ گجرات،چکوال،تلہ کنگ، پنڈی بھٹیاں، ننکانہ صاحب،ڈسکہ،حافظ آباد،کامونکی،ساہیوال ،سرگودھا کے ساتھ ساتھ پنجاب کر دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی اور اس کے بعد خنکی میں اضافہ ہوگیا.

محکمہ موسمیات نے شمالی علاقہ جات میں بارشیں شروع ہونے کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی اور ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پورے ملک میں شردی کی شدت میں اضافہ ہوگا جس کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں