1

موبائل فون سروس کی غیر موجودگی میں بھی خبر باہر کیسے آگئی؟ حیران کن انکشاف

موبائل فون سروس کی غیر موجودگی میں بھی خبر باہر کیسے آگئی؟ حیران کن انکشاف

حب ( پرائم نیوز) لسبیلہ شاہ نورانی درگاہ پر دھماکے کی اطلاع گدی نشین غلام رسول نے وائر لیس کے زریعے رابطہ کر کے ریسکیو اداروں کو اطلاع دی گئی ایدھی سنٹر لسبیلا کے انچارج حکیم لاسے نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈاکٹروں کی ٹیم کو لے کر درگاہ جا رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ درگاہ شاہ نورانی کے گدی نشین خلیفہ غلام حسین نے وائر لیس رابطے کے زریعے بتایا کہ مغرب کے وقت سے پہلے مزار پر دھمال کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس میں 40 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں.جبکہ موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو وائر لیس کے زریعے اطلاع کی گئی ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں دیر ہوئی اور بہت سے قیمتوں جانوں کا ضیاع ہوگیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں