1

آرمی چیف بھی میدان میں آگئے،ضروری احکامات جاری

آرمی چیف بھی میدان میں آگئے،ضروری احکامات جاری

راولپنڈی ( پرائم نیوز) ترجمان پاک فوج نے درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کی شدید مزمت کی اور ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کر دی ہے.دھماکے کی جگہ پر امدادی کاروائیوں کے لیے پاک فوج کی ایمبولینسز روانہ کر دی گئی ہیں. آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ہسپتالوں میں عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے کراچی اور خضدار سے بھی میڈیکل ٹیمیں اور جوان روانہ کر دیے گئے ہیں.آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی جنرل راحیل شریف نے زخمیوں کو نکالنے کے لیے تمام وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے فوری ہسمتال پہنچانے کی ہدایت کر دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں