1

افسوسناک خبر،معروف درگاہ کے قریب دھماکہ ہوا ہے..ہلاکتوں اورزخمیوں کی تعداد میں اضافہ

افسوسناک خبر،معروف درگاہ کے قریب دھماکہ ہوا ہے..ہلاکتوں اورزخمیوں کی تعداد میں اضافہ

حب (پرائم نیوز) حب میں درگاہ شاہ نورانی کے قریب دھماکہ ہوگیاہے.جس کی وجہ سے بہت سے افراد زخمی ہوگئے ہیں. ایک نجی چینل کے مطابق حب میں درگاہ شاہ نورانی کے قریب دھماکہ ہوگیا ہے جس میں 80 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 110سے زخمی ہوئے ہیں،ایدھی اور پولیس نے بھی اس بم دھماکے کی تصدیق کر دی ہے.اور اس دھماکے میں جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ان میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے.یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب زائرین درگاہ پر دھمال ڈال رہے تھے اور بہت سے افراد زخمی ہوئے ہیں. جبکہ نزدیکی عمارتوں کو بھی کافی دھچکا لگا ہے.تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے.جبکہ زرائع کے مطابق بہت ست زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں