1

عمرہ پر جانے والوں کیلئے مکہ مکرمہ سے شاندار خبر آ گئی

عمرہ پر جانے والوں کیلئے مکہ مکرمہ سے شاندار خبر آ گئی

فیصل آباد ( پرائم نیوز) عمر اویزا پر 2000 ریال کی اضافی فیس کو مکہ مکرمہ چینبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھی مسترد کر دیاہے مکہ مکرمہ چیمبر آف کامرس کے صدر ماہر بن صالح جمال نے چیمبر کی جانب سے متفقہ قرار داد کی منظوری کے بعد وزیر حج کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کی طرف صرف دس فیصد تعداد ہی یہ فیس ادا کر سکتی ہے باقی 90 فیصد لوگ عمرہ کی سعادت سے محروم رہیں گے.

دوسری جانب اہلیان مکہ جن کا کاروبار زندگی حج و عمرہ سے وابستہ ہے وہ بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں معطل اور ہوٹل بھی بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے حکومت سعودیہ 2020 میں 15 ملین اور 2030 میں 30 ملین زائرین کا ہدف حاصل نہیں کرسکتی لہذا اس فیس کو فوری طور پر ختم کیا جائے. ٹوورز آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حافظ شفیق نے چیمبر آف کامرس مکہ کی قرار داد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی قیادت کو چاہیئے کہ وہ مکہ اورمدینہ کے کاروباری حضرات کی درخواست پر ہمدردانہ غور کریں جو بری طرح متاثر ہو رہے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کی ٹریول انڈسٹری کو بھی کروڑوں ریال کا نقصان ہو رہا ہے. یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کی ہوٹل انڈسٹری بھی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اور اگر چند دنوں میں فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ائر لائنز بھی اس بحران سے شدید متاثر ہوں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں