1

ٹرمپ اگر یہ کام کر لے تو پاکستان خوش آمدید کہے گا… پاکستان کا شاندار مطالبہ

ٹرمپ اگر یہ کام کر لے تو پاکستان خوش آمدید کہے گا… پاکستان کا شاندار مطالبہ

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزیراعظم خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ٹرمپ اگر کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کریں گے تو پاکستان خوش آمدید کہےگا، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے قراداوں کے مطابق ہی حل کیا جائے گا. ایک انٹر ویو میں ان کا کہناہے کہ اگر نو منتخب امریکی صدر کشمیر ثالثی کریں گے تو پاکستان خوش آمدید کہے گا تاہم اس سے پہلے بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا. طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے محکمہ خارجہ نے ٹرمپکی پالیسیوں پرہوم ورک کیا ہوا ہے، ہمارے سفارت کارٹرمپ کے مشیر سےرابطے میں ہیں، امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی تو ہم پوری طرح تیار ہیں. طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم اور ملک کے نظام چلانے میں فرق ہے. ٹرمپ کے آنے سے امریکا کی نیشنل سیکیورٹی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں