06

ہزاروں بھارتیوں کی پاکستان میں روانگی ، وجہ بھی سامنے آگئی

ہزاروں بھارتیوں کی پاکستان میں روانگی ، وجہ بھی سامنے آگئ

لاہور (پرائم نیوز) گورونانک دیوجی کے 548 ویں جنم دن کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے ایک ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصلات کے مطابق گورونانک دیوجی کے 548 ویں جنم دن کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے ایک ہزار سکھ یاتریوں کو لے کر پہلی خصوصی ٹرین واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ اپنے قیام کے دوران سکھ یاتری پنجاب میں واقع مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گورونانک دیوجی کے 548 ویں جنم دن کے موقع پر 3 ہزار 316 بھارتی شہریوں کو خصوصی ویزے جاری کیے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں