1

اہم اسلامی ملک میں خوفناک دھماکہ… ہلاکتیں ہو گئیں

اہم اسلامی ملک میں خوفناک دھماکہ… ہلاکتیں ہو گئیں

کابل ( پرائم نیوز) افغانستان کے دارلحکومت کابل کے شمال میں واقع نیٹو کے بگرام ایئربیس میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے. نیٹو کی طرف سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا کہ دھماکہ صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب ہوا. مذید کہا گیا کہ نیٹو کی فورسز اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور واقعے کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو طبی امداد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا. نیٹو نے اپنے بیان میں افرااد کی ہلاکت 4 افراد کی ہلاکت اور 14 کے زخمی ہونت کی تصدیق کی تاہم متاثرہ افراد کی قومیت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئیں.

دوسری طرف ابھی تک کسی بھی گروپ کی طرف سے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی. بگرام ایئر بیس افغانستان میں امریکی فوج کا سب سے بڑا ایئر بیس ہے، جسے اکثر بیشتر طالبان عسکریت پسندوں کی طرف سے نشانہ بنایا جا رہا ہے. پچھلے سال دسمبر میں ایک موٹر سائیکل سوار طالبان خودکش بمبار نے بگرام ایئربیس کے قریب دھماکا کر کے 6 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا. جسے 2015 میں امریکی فورسز پر حملوں میں بد ترین ضملہ قرار دیا گیا تھا.

خیال رہے کہ 1996 سے 2001کے دوران طالبان نے افغانستان میں اپنی حکومت امارت اسلامیہ قائم کی تھی اور وہ ایک دفعہ پھر ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے جنگ میں مصروف ہیں. دوسری طرف دمبر 2014 میں امریکا کی اتحادی نیٹو افواج کے انخلائد کے بعد سے افغانستان کی طرف سے سیکیورٹی فورسز اور دیگر اہم مقامات پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں