03

آخرکار پولیس ہوش آگئی،مال روڑ پر ڈاکٹروں کے ساتھ ایسا سلوک کیاجس کی کسی کو خبر نہ تھی

آخرکار پولیس ہوش آگئی،مال روڑ پر ڈاکٹروں کے ساتھ ایسا سلوک کیاجس کی کسی کو خبر نہ تھی

لاہور (پرائم نیوز) پولیس نے مال روڈ پر میو اسپتال کے ڈاکٹرز کی برطرفی کے خلاف 5 روز سے جاری دھرنا ختم کروا کے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پر پہنچی اور پہلے ینگ ڈاکٹرز اور واٹر منیجمنٹ کے ملازمین سے مذاکرات کئے لیکن جب مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پولیس حکام نے بھاری نفری کے ہمراہ مال روڈ پر لگے احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر پھینک دیئے۔ پولیس نے مال روڈ سے تمام احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جب کہ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مال روڈ بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ 5 روز سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر تھی لیکن اب مال روڈ کو ٹریفک سے بند کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، اگر کسی کو دھرنا دینا ہے تو فٹ پاتھ پر دے لیکن مال روڈ کو کسی صورت میں بند نہیں کرنے دیں گے۔ واضح رہے کہ میو اسپتال کے دو ڈاکٹرز کی برطرفی کے خلاف گزشتہ 5 روز سے ینگ ڈاکٹرز نے دھرنا دے رکھا تھا جس کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر تھی جب کہ اس دوران مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا تھا اور دو روز قبل ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی کے باعث ایک بچہ بھی جاں بحق ہو گیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب ڈاکٹرز نےدھمکی دے رکھی ہے کہ اگر ہمارے ساتھ مذاکرات نہ کیے گئے تو ہم دو روز بعد مال کے ساتھ ساتھ کینال بھی بند کردیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں