1

پاکستان کیلئے شاندار خبر… اہم ملک کا جہاز پاکستان پہنچ گیا… اگلے 24 گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے؟ اہم خبر آ گئی

پاکستان کیلئے شاندار خبر… اہم ملک کا جہاز پاکستان پہنچ گیا… اگلے 24 گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے؟ اہم خبر آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مغربی روٹ کے ذریعے چینی مصنوعات کی بر آمد کیلئے پہلا تجارتی قافدلہ اور ایک چینی بحری جہاز لنگر انداز ہو چکا ہے جبکہ ایک اور جہاز کے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے. اس کے علاوہ دوسرے تجارتی قافلے کا بھی جلد گوادر بندرگاہ پہنچنے کا امکان ہے. اقتصادی راہداری کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کا باضابطہ افتتاح (آج) اتوار کو پرقار تقریب میں ہو گا جس میں وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری اور 15 ممالک کے سفرائد شامل ہوں گے.

گوادر پریس کلب کے باہر ریلی کے منتظمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک خطے خاص طور پر بلوچستان کیلئے گیم چینجز کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ترقی اور خوشحال کی راہیں کھولے گا. ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ سی پیک کی مخالفت کر رہے ہیں وہ گوادر کے عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں. ایک مقرر نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ گوادر سی پیک کا مرکزہے کیونکہ اس سے غربت کا خاتمہ اور مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مقررین نے پاک فوج کے کردار کوبھی سراہا اور کہا کہ مسلح افواج کے تعاون کے بغیر اقتصادی راہداری مکمل نہیں ہو سکتی تھی. انہوں نے عزم ظاہر کیاہے کہ کونسل گوادر کے عوام کے حقوق کا تحفظ جاری رکھے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں