1

’’اللہ اکبر کے نعرے بلند‘‘ بھارت کی طرف سے بھاری ہتیھاروں سے حملہ، حالات کشیدہ

’’اللہ اکبر کے نعرے بلند‘‘ بھارت کی طرف سے بھاری ہتیھاروں سے حملہ، حالات کشیدہ

مظفر آباد ( پرائم نیوز) بھارتی افواج کی طرف سے ایک بار پھر وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں مارٹر گولے شاہی کے بازار میں آ گرے جس سے بازار بند ہو گیا جبکہ مارٹر گولے سے ایک مکان کے تباہ ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے جبکہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی. پاک فوج کی جوابی کارواوئی سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں.

تفصیلات کے مطابق بھارتی کی طرف سے آزادکشمیر کے لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقے جن میں وادی نیل کرین کنڈل شائی پر ماٹر گولوں سے فائر کیے جس سے کنڈل شاہی بازار بند کر دیا گیا جبکہ ایک مکان پر گولہ لگنے سے مکان مکمل تباہ ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. بھارتی افواج مسلسل آزاد کشمیر کی آباد کو ٹارگٹ بنا رہا جو کہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں.

خیال رہے کہ بھارت پچھلے ایک ماہ سے مسلسل پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کئے جا رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے سرحدی گاؤں بڑے پیمانے پر نقصانات بھی برداشت کر رہے ہیں اور آبادیاں اپنے علاقوں سے نقل مکانی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں