01

گناہ باپ کابدلہ بیٹی سے،گجرات میں پنچائیت کا ایسا شرمناک فیصلہ کہ لڑکی نے انتہائی سنگین قدم اٹھا لیا

گناہ باپ کابدلہ بیٹی سے،گجرات میں پنچائیت کا ایسا شرمناک فیصلہ کہ لڑکی نے انتہائی سنگین قدم اٹھا لیا

گجرات(پرائم نیوز ) جلال پور جٹاں میں پنچائیت کے حکم پر باپ کے گناہ کے بدلے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس پر لڑکی نے خود کشی کرلی جب کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 7 ماہ پہلے گجرات کی تحصیل جلال پور جٹاں میں لیاقت نے گاؤں کے محنت کش محمد بوٹا کی کم سن 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی جس پر انہیں جیل ہوگئی تاہم پنجائیت معاملے میں گودی اور صلح کے بدلے میں محمد بوٹا کو لیاقت کی 20 سالہ بیٹی سے زیادتی کا حکم دے دیا جس پر لیاقت راضی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق محمد بوٹا نے پنجائیت کے حکم پر لیاقت کی 20 سالہ شادی شدہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم لڑکی کا شوہر بیرون ملک سے واپس آیا تو حقیقت کھل جانے کے ڈر سے لڑکی نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی، گھر والوں نے فوری طور پر لاہور کے اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں