1

بھارت پر قیامت ٹوٹ پڑی… کئی ہلاکتیں

بھارت پر قیامت ٹوٹ پڑی… کئی ہلاکتیں

اسلام‌آباد ( پرائم نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں کپڑے کے ایک کارخانے میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں. اس حادثے کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارخانے میں جس وقت آگ لگی اس وقت اس کی پہلی منزل پر 10 مزدور سو رہے تھے. آگ لگنے کے سبب مزدور باہر نکل نہیں سکے اور دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہو گئی. غازی آباد کے پولیس افسر سلمان تاج کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے گراؤنڈ فلور پر آگ کی زد میں آکر دیگر تین مزدور جل گئے ہیں. پولیس کے مطابق انتظامیہ نے ان افراد کو قریبی اسپتال لے جانے کا انتظام کیا لیکن وہاں کے ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا. فی الحال پولیس آگ لگنے کی وجوہات کی تفتیش کر رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں