1

5 اور 10 مرلہ پلاٹ کے مالکان کیلئے انتہائی بری خبر، محکمہ ایکسائز نے نئے فیصلے کا اعلان کر دیا

5 اور 10 مرلہ پلاٹ کے مالکان کیلئے انتہائی بری خبر، محکمہ ایکسائز نے نئے فیصلے کا اعلان کر دیا

لاہور ( پرائم نیوز) 5 اور 10 مرلہ کے پلاٹ مالکان کو بری خبر مل گئی ہے. محکمہ ایسکسائز نے مکان اور دکان کے بعد خالی پلاٹ پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا گیا ہے اور اس ٹیکس کی مد میں سالانہ 15 کروڑ سے زائد کا ریونیو اکٹھا ہو گا. جس پر بہت جلد ہی کام کا آغاز کر دیا جائے گا. ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں ایک لاکھ کے قریب خالی پلاٹ ہیں ان پلاٹوں میں 5، 10 مرلے اور ایک کنال کے پلاٹ ہیں، 5 مرلے کے پلاٹ پر 1500 روپے جبکہ 10 مرلے پر 3100 روپے ٹیکس عائد ہو گا جبکہ ایک کنال کے پلاٹ پر 7 ہزار روپے کا ٹیکس وصول کیا جائے گا. ڈی جی ایکسائز کے مطابق 2 سال سے پرانے رجسٹری والے پلاٹس پر ٹیکس عائد ہو گا اور ٹیکس کی مد میں سالانہ 15 کروڑ سے زائد کا ریونیو اکٹھا ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں