1

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم میں کیا خوش نما تبدیلی واقع ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم میں کیا خوش نما تبدیلی واقع ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اگلے 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے قوم کو آگاہ کر دیا ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہے گا. تاہم کوہاٹ، بنوں، ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنیڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے. ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا. فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے. اگلے 48 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے. پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں