0

پورا ملک ایک ساتھ اللہ سے یہ دعا مانگے، سعودی بادشاہ شاہ سلیمان نےاہم حکم جاری کردیا

پورا ملک ایک ساتھ اللہ سے یہ دعا مانگے، سعودی بادشاہ شاہ سلیمان نےاہم حکم جاری کردیا

ریاض (پرائم نیوز) ایک طرف تو معیشیت بحران کا شکار ہے اور دوسری طرف بارش نے بھے منہ موڑ رکھا ہے.جس کی وجہ سےخشک سالی کا سامنا کرنے کو مل رہا ہے.اس تشویش ناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے پچھلے روز پوری مملکت میں نماز استسقاء پڑھی گئی اور دعائیں بھی کی گئیں.

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلیمان نے یہ اپیل کی تھی کہ پوری قوم ایک ساتھ مل کر یہ دعا کرے باران رحمت نازل ہو جائے. پچھلے روز امیر مکہ پرنس خالد الفیصل.فرمانروا کے مشیر،اور حرمین شریفین سے متعلقہ امور کے نگران شیخ عبدالرحمان نے بھی نماز استسقاء ادا کی.

اس نماز کی امامت شیخ بدر بن عبدالعزیز نے فرمائی اور خصوصی خطبہ بھی دیا.اور بارش کے لیےدعا بھی کی اور مسجد نبوی کے امام اور خطیب شیخ عبدالمحسن بن قاسم نے نماز استسقاء پڑھوائی ریاض کی امام ترکی بنعبداللاہ اور مسجد میں نماز استسقاء ادا کرنے والوں میں امیر ریاض پرنس فیصل بن بندر اور مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ شامل تھے. حرمین شریفین کے علاوا مملکت کی ہزاروں مسجدوں میں بھی نماز استسقء پڑھی گئی اور بارش لے لیے ہر جگہ پر خصوصی دعائیں بھی کی گئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں