33

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے شکوہ کرڈالا

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے شکوہ کرڈالا

راجن پور (پرائم نیوز) جمعیت اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے خیبر پی کے میں ناایل لوگوں کو مہلت دے دی ہے.ایک نجی چینل کے مطابق فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا استعفٰی مانگنے والوں نے اب خود استعفٰی واپس مانگ لیا. انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا مسئلہ تو عمران خان نے ڈرامہ بنا رکھا ہے جبکہ مجھے نواز شریف سے گلہ ہے کہ انہوں نے نااہل لوگوں کو خیبر پختونخواہ چلانے کے لیے 3 سال کی مہلت کیوں دی؟پانامہ کا فیصلہ عدالت میں ہونا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے اس پر سب راضی ہو جائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں