1

پنجاب حکومت نے قوم کا دل جیت لیا… ایسا زبردست اعلان کر دیا جس کی آج کل اشد ضرورت ہے

پنجاب حکومت نے قوم کا دل جیت لیا… ایسا زبردست اعلان کر دیا جس کی آج کل اشد ضرورت ہے

لاہور ( پرائم نیوز) چھ سال کے طویل انتظار کے بعد حکومت نے عطائیت کے خاتمے کا پختہ ارادہ کر لیا ہے. اب سے عطائیت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے. محکمہ قانون نے عطائیت کی پابندی کے حوالے سے رولز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں عطائی بغیر کسی ڈر کے لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور عطائیت کے خاتمے کیلئے قائم پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کروڑوں روپے کے فنڈز کے استعمال کے باوجود بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا.

اب حکومت نے عطائیت کے خاتمے کے تیار کر دہ رولز کی منطوری دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے. پنجاب حکومت نے اب ہر قسم کی عطائیت پر پابندی لگا دی ہے اور خلاف قانون کام کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں