1

یہ کام ہرگز نہ کیا جائے ورنہ… ڈونلڈ کے صدر منتخب ہوتے ہی چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ دے دی

یہ کام ہرگز نہ کیا جائے ورنہ… ڈونلڈ کے صدر منتخب ہوتے ہی چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ دے دی

پجنگ ( پرائم نیوز) چینی سرکاری میڈیا نے نو منتخب صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ مداخلت اور الگ تھلگ کی پالیسی سے باز رہیں. سٹیٹس کو کو برقرار رکھتے ہوئے چین کے ساتھ کام کریں. چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے صدارتی جلسہ کے دوران دھمکی دی تھی کہ وہ تجارتی معاہدے ختم کر دیں گے لیکن چین اور دیگر ممالک غیر یقینی امریکی پالسیوں کی وجہ سے تحفظات کا شکار ہیں. امریکی اخبار رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کی جیت سے امریکی سیاست کوزبردست دھچکا لگا ہے.

دوسری طرف نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف ہونے والے مظاہروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ہونے والے منظم مظاہرے میڈیا کے اکسانے پر کیے جا رہے ہیں، ان کے خلاف ہونے والے مظاہرے نا انصافی پر مبنی ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے خلاف امریکا بھر میں ہونے والے مظاہروں پر سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابی شفاف صدارتی انتخابات کے ذریعے ہوئی ہے، میڈیا کے اکسانے پر کیے گئے مظاہرے کھلی نا انصافی ہے. ٹرمپ کے خلاف مظاہروں پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے نمائندوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنی پہلے تقریر میں کہہ چکے ہیں کہ تمام امریکیوں کے صدر ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں