1

پاک فوج کی قربانیاں رنگ لے آئیں… آرمی چیف نے عوام کا دل جیت لیا

پاک فوج کی قربانیاں رنگ لے آئیں… آرمی چیف نے عوام کا دل جیت لیا

راولپنڈی ( پرائم نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سوات میں فوجی چھاؤنی اور آرمی پبلک سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج سوات کا دورہ کیا جہاں پر آرمی چیف نے فوجی چھاؤنی اور آرمی پبلک سکول کا سنگ بنیاد رکھا. جنرل راحیل شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی چھاؤنی کے قیام سے سوات میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا. چھاؤنی کے قیام سے لوگوں کو صحت و تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے. ان کا کہنا ہے کہ چھاؤنی کے قیام سے علاقے میں خوشحالی آئے گی. آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سوات میں امن فوج اور یہاں کے عوام کی قربانیوں کی بدولت قائم ہوا.

اپنا تبصرہ بھیجیں