06

انتظارکی گھٹریاں ختم ، بانی ایم کیو ایم کو بڑا دھچکہ

انتظارکی گھٹریاں ختم ، بانی ایم کیو ایم کو بڑا دھچکہ

کراچی (پرائم نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ14 سال پہلے بانی ایم کیوایم کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کا نمایندہ گورنرہاؤس بھیجا گیا لیکن آج گورنر ہاؤس سے دہشت گردی کی آخری علامت کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سینٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ نئے گورنر کا ماضی بے داغ ہے، جسٹس (ر) سعید الزماں اصولی انسان ہیں اور ان کا ماضی بے داغ ہے، نئے گورنر کے آنے سے نہ صرف صوبے کو پرامن بنانے میں مدد ملے گی بلکہ سعید الزماں صدیقی بطور گورنر سندھ کی ترقی میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف لوگوں نے پرویز مشرف دور میں گورنر ہاؤس میں ڈیرہ ڈالا تھا لیکن آج نوازشریف کے چاہنے والے گورنر ہاؤس میں ہیں، 14 سال پہلے بانی ایم کیوایم کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کا نمایندہ گورنرہاؤس بھیجا گیا، آج جمہوریت اورآئین کی پاسداری کی صحیح علامت گورنرہاؤس میں ہے، آج گورنرہاؤس سے پاکستان کونہ ماننے والوں اور دہشت گردی کی آخری علامت کا بھی خاتمہ ہوگیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں